تھائی لینڈ میں یومیہ چھ گھنٹے کا رات کاکرفیو نافذ

تھائی لینڈ میں یومیہ چھ گھنٹے کا رات کاکرفیو نافذ

  

بنکاک (اے پی پی) تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے یومیہ چھ گھنٹے کا رات کاکرفیو نافذ کر دیا گیا۔تھائی انتظامیہ کے مطابق کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے کو دوسال جیل کی سزا ہو سکے گی۔کرفیو کے اوقات رات 10 بجے سے صبح 4 بجے کے واضح کیے گئے ہیں اس کے ساتھ کسی شہری کو ملک چھوڑ کر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ کرفیو کا اطلاق فوڈ ایند فیول ٹرانسپورٹ،پوسٹل سروسز اور میڈیکل ورکرز پر نہیں ہو گا ان کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔تھائی لینڈ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1,800 سے تجاوز کر گئی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -