کروناو،مشرقی چین میں چین- یورپ مال بردار ٹرینوں میں اضافہ

کروناو،مشرقی چین میں چین- یورپ مال بردار ٹرینوں میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نان جِنگ(شِنہوا)مشرقی چین کے شہر سوژو میں چین- یورپ مال بردار ٹرینوں نے گزشتہ سال کی نسبت مارچ میں 50فیصد زیادہ آمدورفت کے ساتھ اپنی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال کر دی ہیں۔مارچ میں سوژو نے 35چین-یورپ مال بردار ٹرینیں چلائیں جوکہ گزشتہ سال کی نسبت 52.2فیصد زیادہ ہیں،اشیا کی کل قیمت 13کروڑ40لاکھ امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی ہے جوکہ 13.6فیصد زیادہ ہے۔24فروری سے سوژو نے ہر ہفتے 4ٹرینیں برآمد اور ایک ٹرین درآمد کیلئے چلائی، مارچ میں برآمد کیلئے ٹرینوں کی تعداد 6تک بڑھادی گئی۔
۔سوژو شہر میں ٹرین چلانے والے ادارے سوژو نیوسٹی سرمایہ کاری وترقی کے چیئرمین چھن جیان بین کے مطابق تقریبا400پیداواری کاروباری ادارے چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کے ذریعے اشیا برآمد کرتے ہیں۔چین-یو رپ مال بردار ٹرینوں کا آ غاز 2012 میں کیا گیا تھا، 2019 میں شہر نے اس راستے سے 269 ٹرینوں کی آمدورفت دیکھی جس کے ذریعے 1 ارب 25 کروڑ امریکی ڈالرز کی اشیا کی تجارت ہوئی۔

مزید :

عالمی منظر -