اویگان وائرس کے علاج کے لیے نامیاتی مرکب تیار کرے گی

اویگان وائرس کے علاج کے لیے نامیاتی مرکب تیار کرے گی

  

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کی ایک کیمیکل کمپنی کورونا وائرس کی علامات کے علاج کے لیے دوا کی تیاری کے لیے ایک نامیاتی مرکب دوبارہ تیارکرنا شروع کرے گی۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا کے علاج کے لیے دوا کو اویگان اور اس نامیاتی مرکب کو ڈائی تھائل مالونیٹ کہا جاتا ہے۔ٹوکیو میں قائم دینکا کمپنی نے اویگان تیار کرنے والی فْوجی فلم تویاما کیمیکل کو ڈائی تھائل مالونیٹ فراہم کرنے کا اعلان گزشتہ روز کیا ہے۔دینکا نے کہا ہے کہ اویگان کے لیے اس مرکب کی تیاری مئی میں شروع کی جائے گی۔جاپان میں ڈائی تھائل مالونیٹ تیار کرنے والی واحد کمپنی دینکا ہے۔

کمپنی نیاس کی پیداوار اپریل 2017 میں معطل کر دی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -