جاپانی موٹر ساز کمپنی بھارت میں وینٹی لیٹر کی تیاری میں مدد دیگی

جاپانی موٹر ساز کمپنی بھارت میں وینٹی لیٹر کی تیاری میں مدد دیگی

  

ٹوکیو (اے پی پی) کورونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر جاپان کی سوزوکی موٹر سانس لینے کے مصنوعی الات (وینٹی لیٹر)کی تیاری میں بھارت کو مدد دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت میں کمپنی کا ذیلی ادارہ جو پیداوار کے لحاظ سے سوزوکی کی بڑی کمپنی ہے، کا کہنا ہے کہ وہ وینٹی لیٹر بنانے والی ایک کمپنی کو پارٹس خریدنے میں مدد، پیداواری مہارت اور دیگر معاونت فراہم کرے گا۔یہ اقدام بھارتی حکومت کی جانب سے آلات تیار کرنے میں تعاون کی درخواست کے جواب میں کیا گیا ہے۔سوزوکی ملک میں ماسک اور دیگر حفاظتی سامان بنانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے اور انہیں تیار کرنے کے لئے جگہوں کی تلاش میں ہے۔امریکا میں بھی بڑی کار ساز کمپنیوں نے وینٹی لیٹر تیار کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -