کرونا،روس نے اجناس کی برآمد کے لیے کوٹہ مقرر کر دیا

کرونا،روس نے اجناس کی برآمد کے لیے کوٹہ مقرر کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو (اے پی پی) روس کی حکومت نے ملک میں کروناوائرس کی وباء کے پیش نظر متعدد اجناس کی برآمد کے لئے ایکسپورٹ کوٹہ مقرر کر دیا جو کہ رواں سال31جون تک لاگو رہے گا۔مذکورہ کوٹہ روسی وزیر اعظم کی جانب سے ایک خصوصی حکم نامے کے تحت بدھ سے نافذ عمل کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ان اجناس کی مقامی مارکیٹ میں زیادہ ضرورت ہے۔کوٹے کی زد میں آنے والے اجناس میں گندم،مکئی،جو اور رائی کے ساتھ اجناس کا ایک میکسچر ’میسلن‘شامل ہیں تاہم بیجوں کی برآمد اس کوٹے میں شامل نہیں ہے،انہوں نے کہاکہ ان اجناس میں صرف سات ٹن برآمد کیا جا سکے گا۔روس کی حکومت نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب تین عالمی اداروں جن میں عالمی ادارہ خوراک اور عالمی ادارہ تجارت شامل ہیں، نے خبردار کیا ہے کہ ممالک کی جانب سے اجناس کی برآمد روکنے سے عالمی سطح پر فوڈ سپلائی چین متاثر ہو سکتی ہے جو عالمی مارکیٹ میں اجناس کی قلت پیدا کرے گی۔روس اجناس برآمد کرنے والا دنیاکا بڑا ملک ہے جس نے گزشتہ مالی سال میں 35 ملین ٹن گندم اور کل 43.3 ملین ٹن اجناس برآمد کیا۔

مزید :

عالمی منظر -