کرونا، یونان کے پناہ گزیں کیمپ،قرنطینہ میں تبدیل

کرونا، یونان کے پناہ گزیں کیمپ،قرنطینہ میں تبدیل

  

ایتھنز(این این آئی)یونان میں ایتھنز کے پاس پناہ گزیں کیمپ میں مقیم بعض افراد میں کورونا وائرس کی علامات پائے جانے کے بعد حکام نے اس کیمپ کو قرنطینہ کر دیا ہے یونان کی پناہ گزینوں اور مہاجرت سے متعلق وزارت نے ایتھنز کے پاس مہاجرین کے رتسونا کیمپ میں تقریبا اکیس افراد کے کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد، کیمپ کو دو ہفتوں کے لیے قرنطینہ میں کر دیا۔

پناہ گزینوں کے کیمپ میں کورونا وائرس سے سب سے پہلے ایک خاتون کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی، جن کی ایتھنز کے ایک اسپتال میں جانچ ہوئی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -