برٹش ائر ویز کے 2800ملازمین عارضی طور پر فارغ
لندن (اے پی پی) برطانوی فضائی کمپنی برٹش ائر ویز نے اپنے 2800 ملازمین عارضی طورپر ملازمتوں سے فارغ کر دیے۔عارضی طور نوکریوں سے معطل کیے گئے برٹش ائرویز کے ملازمین کی یہ تعداد فضائی کمپنی کی ورک فورس کا 60 فیصد ہے۔برٹش ائر ویز کی ٹریڈ یونین یونائیٹ سے جاری بیان کے مطابق ادارہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے فضائی سیکٹر کے مفلوج ہوجانے کی وجہ سے کر رہا ہے اور ان ملازمین کو حکومت کی جانب سے سپورٹ پروگرام سے استفادہ دیتے ہوئے ان کو انکی 80 فیصد تنخواہوں کی ضمانت بھی دی جا رہی ہے۔