قطرکا غزہ کے طبی عملے کے 100 ارکان کی چھ ماہ تنخواہیں دینے کا اعلان

قطرکا غزہ کے طبی عملے کے 100 ارکان کی چھ ماہ تنخواہیں دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


غزہ(این این آئی)فلسطین کے محصور اور جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں قطر کی طرف سے قائم کردہ تعمیر نو اور بحالی کمیٹی نے کہاہے کہ قطری حکومت غزہ کی پٹی کے طبی عملے کے 100 ارکان کو آئندہ چھ ماہ تک تنخواہوں کی مد میں مالی مدد فراہم کرے گا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں قطری تعمیراتی کمیٹی کے سربراہ اور فلسطین میں قطر کے سفیر محمد العمادی نے ایک بیان میں کہاکہ دوحا حکومت غزہ کی پٹی میں ڈاکٹروں اور نرسنگ اسٹاف کے 100 ارکان کو آئندہ چھ ماہ تک تنخواہیں ادا کریگا۔
ن کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں نرسنگ اسٹاف اور ڈاکٹروں کی تنخواہوں کی ادائیگی قطر کے ترقیاتی فنڈ کی رقم سے کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد غزہ کی پٹی میں کرونا وائرس کی وجہ سے اسپتالوں میں پیدا ہونے والی بحرانی صورت حال بالخصوص اسپتالوں کو درپیش بجٹ کی کمی دور کرنے میں مدد کرنا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -