چیک ری پبلک، ہنگری و پولینڈ یورپی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب

  چیک ری پبلک، ہنگری و پولینڈ یورپی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب

  

برسلز (اے پی پی) اعلیٰ ترین یورپی عدالت نے چیک ری پبلک، ہنگری اور پولینڈ کو یورپی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق تینوں رکن ریاستیں، پناہ گزینوں کی کوٹے کے تحت تقسیم سے متعلق یورپی معاہدے پر عمل در آمد نہ کرتے ہوئے خلاف ورزی کی مرتکب ہوئیں۔ یورپی عدالت انصاف کے مطابق 2015 میں ہنگامی صورتحال میں ترتیب دی گئی کوٹہ اسکیم پر عملدرآمد نہ کر کے متعلقہ ملکوں نے اپنی ذمہ داری پوری نہ کی۔ اس معاملے پر چیک ری پبلک، ہنگری اور پولینڈ کا موقف تھا کہ ان کی داخلی سلامتی کی ذمہ داری ان ملکوں کی ذاتی ہے اور اسی بنیاد پر کوٹہ اسکیم کی مخالفت میں یورپی یونین کے خلاف کیس دائر کیا گیا تھا پورپی عدالت کا کہنا ہے کہ ان ممالک نے اپنے ہی کئے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے اور اس وجہ سے ان کے خلاف اب قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

عالمی منظر -