اسرائیلی کمپنی کا کرونا وائرس پتہ چلانے والے سافٹ ویئر کی تیاری کا دعوی

اسرائیلی کمپنی کا کرونا وائرس پتہ چلانے والے سافٹ ویئر کی تیاری کا دعوی

  

تل ابیب(این این آئی)ایک متنازع اسرائیلی سائبر سکیورٹی کمپنی ایک ایسے سافٹ وئیر کی مارکیٹنگ کر رہی ہے جو موبائل فون ڈیٹا کو کورونا وائرس کے پھیلا ؤکی پیشنگوئی اور مانیٹرنگ کے لیے استعمال کر رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی این ایس او گروپ کے ترجمان نے بتایاکہ وہ دنیا بھر میں حکومتوں کے ساتھ اس کے ٹکنالوجی کے استعمال سے متعلق رابطے میں ہیں اور یہ دعوی بھی کیا کہ کچھ ممالک اسے پہلے سے ہی ٹیسٹ کر رہے ہیں۔کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ سافٹ وئیر کا مقصد عالمی وبا کے مسئلے کا حل نکالنا ہے۔ان کے مطابق حکومتوں کو اس سافٹ وئیر کی فراہمی کا مدعا یہ ہے کہ وہ اس وبا کو سمجھنے کی اپنی صلاحیت کو بڑھا سکیں۔ ترجمان کے مطابق یہ سافٹ وئیر کا بہت کارگر حصہ ہے۔ تاہم کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر حکومتیں مقامی فون آپریٹرز سے ملک میں تمام صارفین کا ڈیٹا حاصل کرنے کا کہیں گی تو اس صورت میں این ایس اور کا سافٹ وئیر اس عمل میں بہت سودمند ثابت ہوگا۔

اسرائیلی کمپنی کے مطابق یہ سافٹ وئیر کورونا وائرس کے شکار ہر فرد کا پتا چلا سکتا ہے۔ اس کے ذریعے سے ایسا شخص جہاں جہاں گیا اور جن جن لوگوں سے ملا یہ سافٹ وئیر سب بتا دے گا۔کمپنی کے دعوے کے مطابق کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے سے قبل یہ سافٹ وئیر متاثرہ افراد کی نشاندہی کر سکتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -