چین، عجائب گھروں کو دوبارہ کھولنے سے قبل جامع حفاظتی اقدامات پر زور

چین، عجائب گھروں کو دوبارہ کھولنے سے قبل جامع حفاظتی اقدامات پر زور

  

بیجنگ(شِنہوا)چین کی قو می ثقافتی ورثہ انتظامیہ(این سی ایچ اے)نے ملک بھر کے عجائب گھروں کو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ عوام کے لئے دوبارہ کھولے جانے سے پہلے حفاظتی اقدامات کا جامع جائزہ لیں۔

عجا ئب گھروں سے کہا گیا ہے کہ وبائی امراض کے کنٹرول سمیت اس کے تداراک کی ضروریات،حقیقی نام سے ریزرویشن کے نظام اور آنے والوں کے لئے راستوں کو مخصوص کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائیں۔

تاکہ عجائب گھروں کو دیکھنے والے لوگوں کی تعداد ایک وقت میں بہت زیادہ نہ بڑھے۔وبائی مرض کے تداراک اور اس پر قابو پانے کے حوالے سے اس نوٹس میں عجائب گھروں کو ہنگامی ڈرل منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ وبائی صورتحال کا بروقت پتہ چلانے، موثر ردعمل اور اس سے مناسب طور پر نمٹنے کو یقینی بنایا جاسکے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ مخصوص آتشزدگی کی ڈرلز اور ہنگا می امدادی مشقوں کا بھی اہتمام کیا جائے۔

مزید :

عالمی منظر -