تجارت کا آن لائن اجلاس
ریاض (اے پی پی) جی 20 میں شامل ممالک کے وزرائے تجارت و سرمایہ کاری کاہنگامی وڈیو اجلاس منعقد ہوا۔ سعودی وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی نے صدارت کی۔ جی 20 کے وزرائے تجارت نے سربراہ اجلاس کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے عالمی تجارت اور سرمایہ کاری پر ’کورونا وائرس‘ کی وبا کے اثرات کا ایک بار پھر جائزہ لیا گیا-وزرائے تجارت نے دنیا بھرکو درپیش بحران پر روشنی ڈالی- انہوں نے توجہ دلائی کہ دنیا اس وقت جس کساد بازاری کا شکار ہے اس کی نظیر 2008 کے بعد سے نہیں ملتی۔جی 20 کے وزرائے تجارت نے زوردیا کہ عالمی صحت، معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری پر پڑنے والے کورونا کے اثرات کم کرنے کیلیے مزید تعاون اور یکجہتی اشد ضروری ہے اور اس حوالے سے مستقبل میں بھی کام کوجاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔