بورے والا‘ تبلیغی مرکز میں 3افراد کرونا وائرس کا شکار

بورے والا‘ تبلیغی مرکز میں 3افراد کرونا وائرس کا شکار

  

بورے والا(تحصیل رپورٹر) تبلیغی جماعت مرکز میں مقیم تین افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے زرائع کے مطابق انتظامیہ نے تینوں افراد کو تبلیغی مرکز میں آئسولیٹ کیا ہوا تھا تینوں متاثرہ افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال وہاڑی منتقل کر دیا گیامتاثرہ افراد میں 52 سالہ یحی سکنہ نوشہرہ، 52 سالہ جلاور خان سکنہ تنگیر اور پشاور کے 59 سالہ سبحان اللہ شامل ہیں (بقیہ نمبر62صفحہ6پر)

یاد رہے گزشتہ سے پیوستہ روز تبلیغی مرکز میں 53 افراد کو آئسولیٹ کرکے قرنطینہ قرار دیا گیا تھا10 افراد کے سیمپل کرونا وائرس کے لئے بجھوائے گئے تھے۔

شکار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -