ٹبہ سلطان پور‘6افراد پر کرونا وائرس کا حملہ‘ محکمہ صحت کا نوٹس

  ٹبہ سلطان پور‘6افراد پر کرونا وائرس کا حملہ‘ محکمہ صحت کا نوٹس

  

ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) ٹبہ سلطان پور میں کوروناوائرس سے متاثرہ 35سالہ شخص کی فیملی کی رپورٹ لاہور لیبارٹری سے آگئی متاثرہ شخص کی فیملی کے6افراد میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے ابھی 12افراد کے بلڈ سیمپل کی رپورٹ آنا باقی ہے میڈیا میں مزید چھ افراد کوکوروناوائرس کی تشخیص ہو نے کی خبر سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت کا نوٹس(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

فوری طور پر متاثرہ 6افراد کو بھی قرنطینہ سنٹر وہاڑی منتقل کردیا گیاتفصیل کے مطا بق ٹبہ سلطان پور کے وارڈ نمبر5کے رہائشی عبدالرشید جو کہ ایک ماہ قبل سعودی عرب سے واپس آیا تھاجس کو کوروناوائرس کی تصدیق ہونے کے بعد قرنطینہ سنٹر وہاڑی منتقل کرتے ہوئے اُن کی فیملی کے تمام18افراد کو گھر میں ہی قرنطینہ بنا کر گھر میں ہی رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے تمام افراد کے بلڈ سیمپل لیکر ٹیسٹ کے لئے لاہور لیبارٹری بجھوادئیے گئے تھے جن میں سے 6افراد کے بلڈ سیمپل کے ٹیسٹ کی رپورٹ گذشتہ روز آگئی ہے جس کے مطا بق عبدالرشید کی فیملی کے6افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے ابھی 12افراد کی رپورٹ آناباقی ہے میڈیا میں مزید چھ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کی خبر سامنے آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے حرکت میں آکر فوری طور پر جن 6افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ان کوریسکیو1122کے ذریعے قرنطینہ سنٹر وہاڑی منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر اُن کو بھر پور طبعی امداد دینے کے ساتھ اُن کی صحت کا خاص خیال رکھا جائے گا دووسری جانب ٹبہ سلطان پورکے دانش اسکول کے آئسولیشن سنٹر میں بھی کورونا وائرس کے شبہ میں 30افراد موجود ہیں جن کا اعلاج جاری ہے شہر میں کوروناوائرس کے 7 کیس سامنے آنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ وہاڑی کی جانب سے وباء کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں شہر میں لاک ڈاؤن اور دفعہ 144کی دھجیاں سرعام اُڑائی جارہی ہیں تاجر اپنا کاروبار وٹین کے مطا بق کھول کر بیٹھے ہیں جہاں پر دیہاتی علاقوں سے عوام بغیر حفاظتی اقدامات کے خریدوفروخت کرنے میں مصروف ہیں جس سے کوروناوائرس جیسی خطر ناک وباء کے مزید پھیلنے کے خدشہ پیدا ہونے لگے

نوٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -