حکومت آزمائش کی گھڑی میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل برائے کار لارہی ہے‘ مسز شاہدہ احمد

  حکومت آزمائش کی گھڑی میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل برائے کار ...

  

خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنماممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ ملک وقوم بڑے امتحان سے دوچار ہے مل کر صورتحال سے نمٹنا ہے حکومت اس آزمائش کی گھڑی میں عوام کو ریلیف دینے کے(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

لیے تمام وسائل بروے کارلارہی ہے۔وہ اپنی رہائشگاہ پر صوبائی حلقہ209 کے معززین علاقہ کے وفودسے بات چیت کررہی تھیں۔اس موقع پر سابق چیئرمین یونین کونسل احمددین،رانا ولید بھی موجود تھے۔ انہوں نے علاقے میں آٹے کی قلت اورعوامی مشکلات سے آگاہ کیا۔مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ آٹے کاکوئی بحران نہیں ہے محض سٹاک کر نے سے بعض علاقوں میں ڈیمانڈ اورسپلائی کانظام متاثر ہے۔ جس کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بہتر کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک ہفتہ بعد گندم کی نئی فصل آنے سے صورتحال مزید بہترہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ لاکھوں نوجوان رضاکارانہ طورپر وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر ٹائیگر فورس میں نام درج کرارہے ہیں یہ جذبہ قابل تحسین ہے۔

شاہدہ احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -