کرونا سے نمٹنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے، اسد قیصر

      کرونا سے نمٹنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے، اسد قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کرونا وائرس پر ہونے والی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھے گی، جہاں پر بھی کوتاہی نظر آئیگی کمیٹی ایکشن لے گی، پارلیمانی کمیٹی حکومت کو مثبت (بقیہ نمبر53صفحہ6پر)

تجویز دے گی، معاشی مسائل پر بھی حکومت اپنی پالیسی پارلیمانی کمیٹی کے سامنے رکھے گی۔سپیکر قومی اسمبلی نے انٹرویو میں کہا کہ محکمہ صحت اور ڈی جی این ڈی ایم ای 6 اپریل کو ہونے والی پارلیمانی کمیٹی میں ملک کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دینے کیلئے بلایا ہے۔ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،وزیر اعظم کو عام آدمی کی فکر ہے۔اس وقت بہت زیادہ ذمہ دارانہ رویوں کی ضرورت ہے۔ ریلیف فنڈ کی نگرانی کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کو ذمہ داری دینے کے حوالے سے اپوزیشن کی تجویز بہت اچھی ہے، ہم نے اس پر کام شروع کیا ہوا ہے، جہاں پر بھی کوتاہی نظر آئیگی کمیٹی ایکشن لے گی۔اس مشکل وقت میں بحثیت انسان قومی جذبے کے ساتھ ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہو گا۔
اسد قیصر