پنجاب میں اب تک 17 ہزار 63 کرونا ٹیسٹ ہوئے ہیں، یاسمین راشد

پنجاب میں اب تک 17 ہزار 63 کرونا ٹیسٹ ہوئے ہیں، یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اب تک کرونا وائرس کے کیے گئے ٹیسٹوں کی تفصیلات جاری کی ہیں،وزیر صحت نے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اب تک نجی و سرکاری لیب میں 17 ہزار 63 کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں (بقیہ نمبر55صفحہ6پر)

سے 920 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جبکہ 16 ہزار 149 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔انہوں نے بتایا اب تک محکمہ ہیلتھ کی لیب میں 4039 ٹیسٹ کئے گئے ہیں، نشتر ہسپتال ملتان میں 500، شوکت خانم ہسپتال میں 2238، این آئی ایچ لیب اسلام آباد میں 2980 مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ پرائیویٹ سیکٹرمیں 7312 مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد