خانیوال: ڈاکٹر پر مقدمہ‘ پی ایم اے کا احتجاج‘ ہسپتال بند کرنیکی دھمکی

  خانیوال: ڈاکٹر پر مقدمہ‘ پی ایم اے کا احتجاج‘ ہسپتال بند کرنیکی دھمکی

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان)سپیشل برانچ خانیوال کے ملازمین کاشف وغیرہ پرائیویٹ شخص کے ہمراہ اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے خانیوال کے سینئر ڈاکٹر راؤ کنور اشفاق کے ہسپتال ممتاز سرجیکل کلینک کو چیک کرنے کیلئے پہنچ گئے اور مبینہ طور پر ڈاکٹر کو بلیک کرتے ہوئے رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے رہے جس پر ڈاکٹر کنور اشفاق اور سپیشل برانچ اور پرائیویٹ لوگوں کے درمیان مبینہ تلخ کلامی شروع ہوگئی۔ جس کے بعد سپیشل برانچ کے ملازمین (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

نے پولیس تھانہ سٹی کی مبینہ ملی بھگت سے صلح ہونے کے باجود24 گھنٹے بعد ڈاکٹر کنور اشفاق اور اس کے دو بیٹوں جوکہ میڈیکل کے سٹوڈنٹ ہیں کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروادیا۔ جس پر پی ایم اے جنوبی پنجاب کے صدر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج،پی ایم اے ضلع خانیوال کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر زاہد علی خان اور ڈاکٹر کنور اشفاق کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اہم پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں سمیت دیگر اضلاع کے صدور و جنرل سیکرٹریز اور ضلع خانیوال کے سینئر ڈاکٹرشفیق الرحمن کمبوہ،ڈاکٹر محمد رفیع،ڈاکٹر خالد رفیق،کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کے صدر اجمل عباس، صدر میڈیکل ایسوسی ایشن شیخ کامران سمیت ضلع بھر کے سینکڑوں ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ پی ایم اے جنوبی پنجاب کے صدر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج نے کہاکہ موجودہ ملکی صورتحال میں ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج ہونا انتظامیہ اور اداروں کے ٹکراؤ کا باعث بنے گا کیونکہ صلح ہونے کے باوجود مقدمہ درج ہونا پولیس کی بددیانتی صاف ظاہر کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہونا تو یہ چاہئے تھاکہ غیر قانونی طریقے سے ہسپتال کو چیک کرنے والے ملازمین کے خلاف کاروائی ہوتی لیکن ایسا نہ ہوا اور ڈاکٹر کنور اشفاق کے خلاف مقدمہ درج ہونا انتظامیہ کی نااہلی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر کمیونٹی ڈاکٹر کنور اشفاق کے ساتھ کھڑی ہے اگر مورخہ 7 اپریل 2020 بروز منگل تک ڈاکٹر کنور اشفاق کے خلاف درج بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ خارج کرکے انہیں بلیک میل کرنے والے ملازمین کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو مجبوراََ ہمیں اپنی تمام خدمات روک کر تمام سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں کو بند کرنا پڑے گا۔بعدازاں سینئر ڈاکٹرز اور طبی عملہ نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

دھمکی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -