ڈیرہ‘ بے روزگاروں کو معاشی ریلیف دینے کیلئے انتظامات شروع

      ڈیرہ‘ بے روزگاروں کو معاشی ریلیف دینے کیلئے انتظامات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں حکومت کے احساس پروگرام کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مالی امداد کی تقسیم کے طریقہ کار، مستحقین کی جانچ پڑتال اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی، کمشنر نسیم صادق،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے. مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیروزگار ہونے(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

والے افراد کو معاشی ریلیف دلانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے جس کیلئے اربوں روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے مستحقین کی آن لائن رجسٹریشن کے بعد ضلعی انتظامیہ کے ذریعے کوائف کی دوبارہ جانچ پڑتال کرائی جائے گی۔مختلف مقامات پر بینکوں اور ریٹیلرز کے فیلڈ کیمپس قائم کرکے مستحقین کو بائیو میٹرک شناخت کے بعد مالی امداد دی جائے گی۔حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ خاندانوں کو کفالت پروگرام کے تحت دی جانے والی امداد میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کرکے سہ ماہی کی بجائے ماہانہ تین،تین ہزار روپے دئیے جائیں گے۔ ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت بھی تین ہزار روپے فی خاندان دئیے جائیں گے جبکہ تیسرے پروگرام کے تحت موجودہ لاک ڈاؤن میں بے روزگار ہونے والے دیہاڑی داروں کو شامل کیا جائے گا جس کے لیے حکومت نے 12000 روپے یکمشت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے. کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ کہ آن لائن حاصل ہونے والی معلومات کو متعلقہ علاقہ کے امام مسجد، نمبردار، پٹواری، یونین کونسل سیکرٹری، ایجوکیشن، لائیوسٹاک اور دیگر ذرائع سے فزیکل ویریفکیشن کرائی جائے گی جس کے لیے ٹیموں کوکورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ماسک، گلوز اور دیگر حفاظتی سامان مہیا کیا جائے گا۔ معلومات کی جانچ پڑتال اور تصدیق کے بعد مالی امداد کے طریقہ کار کا تعین کیا جائے گا جس کیلئے حکومت کام کر رہی ہے۔ اقدامات پر عملدرآمد کے لیے ڈویژن بھر میں سکول کالجز کے ہال اور دیگر عمارتوں کو استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل سطح پر دن مختص کرکے مستحقین کو پہلے ہی آگاہ کر دیا جائے گا. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ضلع ڈیرہ غازیخان کے پہلے ہی رجسٹرڈ ایک لاکھ 95 ہزار 393 خاندانوں کو مالی امداد دی جارہی ہے کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق کی زیر قیادت ڈیرہ غازیخان میں نامساعد حالات کے باوجود ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے. پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی، میٹروپولیٹن کارپوریشن اوردیگر محکموں کے ذریعے مفاد عامہ کے منصوبوں پر کام کیا جارہاہے. جنرل بس سٹینڈ کے نزدیک 80کنال رقبہ پر جنرل پارک کیلئے چوبیس پلاٹ تجویز کیے گئے جن میں سے دو پلاٹوں کو مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی او رایک کو چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک محمد رفیق نے ذاتی خرچ سے ڈویلپ کرنے کا اعلان کر دیاہے. کمشنر نسیم صادق کی زیر صدارت جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ شہر میں ٹف ٹائلز کی تنصیب، ڈرین اور سیوریج لائن کی صفائی، مانکا کینال کی ڈی سیلٹنگ، ڈریسنگ او رپارکوں کی بحال پر کام کیا جارہاہے تعمیراتی کمپنیوں نے کمشنر پر اعتماد کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی یقین دہانی کرائی ہے. کمشنر نسیم صادق نے کہاکہ ممکنہ وسائل کابہتر استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے. شہر میں موجود گرے، سوکھے اور حادثات کا موجب بننے والے سفیدہ کے درختوں کو فوری ہٹانے کافیصلہ کیاگیا ہے ان کی جگہ پر ماحول دوست پودے لگائے جائیں گے جس کیلئے پی ایچ اے کو ذمہ داری دے دی گئی ہے اور تمام محکموں کو پابند کیاگیاہے کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کے بجٹ میں ایک فیصد پی ایچ اے کے حوالے کرے گا تاکہ شہر میں شجرکاری اور فوکس کیا جاسکے۔
انتظامات