عثمان ڈار کا ’ٹائیگر فورس‘ کے نام سے گردش کرتی تصاویر سے اظہار لاتعلقی
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار نے ٹائیگر فورس کے نام سے گردش کرتی تصاویر سے اظہار لاتعلقی کر دیا ہے۔عثمان ڈار کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر موجود (بقیہ نمبر57صفحہ6پر)
تصاویر کا“ٹائیگر فورس”سے قطعی کوئی تعلق نہیں۔اعلامیہ کے مطابق حکومتی سطح پر ایسی کوئی شرٹس پرنٹ کروائی جا رہی ہیں نہ ہی حالات ایسے اقدامات کا اجازت دیتے ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز نے کہا کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس مکمل طور پر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہے، کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کسی ایک جماعت کی نہیں پورے پاکستان کی ہے۔عثمان ڈار نے سوشل میڈیا صارفین سے خصوصی اپیل کی کہ قومی نوعیت کے معاملے کو متنازعہ بنانے کی بجائے حکومت کی کوششوں کا ساتھ دیں.انہوں نے کہا کہ اپنی توانائیاں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے مثبت طور پر استعمال کریں۔
اظہار لاتع