زیر تعمیر ڈی ایچ کیو ہسپتال ملتان کاغذوں میں فعال
ملتان(نمائندہ خصوصی) ابدالی مسجد قرنطینہ سے دس پازیٹیو کورونا کے مریضوں کو گزشتہ سے پیوستہ روز رجب طیب اردوان ہسپتال مظفرگڑھ کی بجائے زیر تعمیر ڈی ایچ کیو ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا اور بتایا گیا کہ وہاں ایک حصے میں 100 بستروں کو مکمل فعال کر دیا گیا ہے،جبکہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے محکمہ صحت کی جانب سے کئی جانے والے دعووں کی قلعی (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
کھولتے ہوئے بتایا کہ زیر تعمیر ڈی ایچ کیو کہ ایک حصے کو کارکردگی شو کرنے کیلئے فعال دکھایا گیا تاہم وہاں موجود مریض اور عملہ چمگادڑوں اور مچھروں کی بہتات سے پریشان ہیں،صفائی کی ناقص ترین صورتحال ہے جبکہ کورونا کے مریض شدید اذیت کا شکار ہیں،پی ایم اے ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی پنجاب فوری معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال میں سپرے یقینی بنوائیں اور پنکھوں سمیت آئی سو لیشن کی تمام سہولیات فوری طور پر مہیا کروائیں بصورت دیگر وہاں موجود عملہ بھی بیمار پڑ جائیگا جبکہ کورونا کے مریض مزید اذیت کا شکار ہو جائیں گے
فعال