کرونا ایشو‘ حکومت تمام دینی‘ سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے‘ ذیشان اختر

  کرونا ایشو‘ حکومت تمام دینی‘ سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے‘ ذیشان اختر

  

بہاول پور(بیورورپورٹ‘ڈسٹرکٹ رپورٹر )نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں قوم کو بھکاری بننے پر مجبور کرنے کی بجائے حکومت پیٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی،بجلی وگیس کے بل معاف اور روز مرہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول کیا جائے، کورونا وائرس پوری انسانیت کیلئے وارننگ اور قوم کیلئے آزمائش ضرور ہے مگر حکومت ومیڈیا اس کو خوف وافراتفری کا سبب نہ بنائے، حکومتی اعلان اسکیموں (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

کے شفاف ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ امدامدی کاموں میں کرپشن کی تاریخ موجود ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت لاک ڈاؤن کے دوران مستحقین کیلئے جمع ہونے والے راشن ودیگر سامان کے معائنہ کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ الخدمت کے رضاکاردن رات اپنے متاثرہ بھائیوں خاص طور پر سفید پوش لوگوں کی امداد میں مصروف ہیں،الخدمت کے رضاکار پہلے مستحق افراد کا سروے اور پھر اپنے علاقوں میں جاکر مستحقین کے گھروں پر راشن پہنچاتے ہیں تاکہ حقیقی مستحق لوگ ہی اس کا فائدہ اور کسی کا عزت نفس بھی مجروح نہ ہو۔جماعت اسلامی رہنماء نے الخدمت رضاکاروں کے خدمت خلق والے جذبے کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ کوروناوائرس کی وجہ اور لاک ڈاؤن کے نتیجے میں فاقہ کشی اور گداگری کرنے پر مجبور ہیں، خاص طور پر سفید پوش طبقہ سخت آزمائش سے دوچار ہے۔سید ذیشان اخترنے کہا کہ ملک اس وقت نازک صورتحال سے دوچار ہے، جس کی وجہ سے حکمرانوں کا فرض ہے کہ وہ ملک میں قومی یکجہتی کی فضاء کو برقرار،امدادی اسکیموں کو شفاف وغیر سیاسی بنانے کیلئے واضح اقدامات کئے جائیں۔ملک کی تمام دینی وسیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے،پارٹی نوازی کی بجائے پاکستان نوازی کو ترجیح دی جائے۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -