حکمرانوں نے رویہ نہ بدلا تو افراتفری پھیل جائے گی‘ افتخار خان

  حکمرانوں نے رویہ نہ بدلا تو افراتفری پھیل جائے گی‘ افتخار خان

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار)نوابزادہ افتخار احمد خان, رکن قومی اسمبلی اور انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے غریب عوام فاقہ کشی پر مجبور ہوگئی ہے,ٹائیگر فورس حکمرانوں کے بھوکے اور لٹیرے عہدیداروں پر مشتمل ہوگی,اگر حکمرانوں نے رویہ نہ بدلا تو افراتفری پھیل جائے گی, بھوک کرونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہوجائے گی,حکمرانوں کی نااہلی سے غریب فاقے کرنے پر مجبور ہوگئے (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

ہیں,غریب عوام بھوک کے باعث مارے مارے پھر رہے ہیں,سندھ حکومت کی نقل کی کوشش میں پنجاب کے حکمرانوں نے عوام جھوٹی تسلیاں دے دے کو بھوکا مار دیا ہے.خان گڑھ میں کارکنوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی بروقت اور بہترین حکمت عملی سے سندھ کے لاکھوں لوگوں کو ریلیف ملا پنجاب حکومت کی حکمت عملی ناکام ہوچکی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ 4اپریل کو قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کی تقریبات کرونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کردی گئی ہیں بلاول بھٹو اس موقع پر کارکنوں کے نام ریکارڈ پیغام جاری کریں گے, اس موقع پر ملک عبد الرزاق جھانب، ملک نعیم,ضلعی سیکرٹری اطلاعات,ملک رضوان الرحمن،انجینئر ملک وسیم رزاق جھانب بھی موجودتھے.

افتخار خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -