دکانوں سے ریٹ لسٹیں غائب‘ گھی‘ چینی مزید مہنگی‘ غریبوں کو سکتہ

  دکانوں سے ریٹ لسٹیں غائب‘ گھی‘ چینی مزید مہنگی‘ غریبوں کو سکتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اے سی صدر کے علاقہ اڈاتیرہ سولنگ چک نمبر13 الف بی سی شمالی، پکاباڑہ، خانقاہ شریف سمہ سٹہ اوردیگرعلاقوں پٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود اپنی مرضی کے نرخ وصول کرناشروع کردیئے ہیں فی لیٹرپٹرول98 روپے سے لے کر100 روپے تک فروخت کیاجاتاہے اسی طرح کریانہ کی دکانوں پرریٹ لسٹوں نام کی کوئی چیزنہ ہے دکاندار اشیاء خوردنوش کی قلت کے نام پرغریب مزدورطبقہ سے من مانے(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

نرخ وصول کررہے ہیں بتایاگیاہے کہ گھی کی قیمت مقررہ نرخوں سے10 روپے زائد وصول کیے جاتے ہیں جبکہ چینی85 روپے سے لے کر95 روپے کلوتک فروخت کرتے ہیں اس طرح دالیں، چاول اوردیگراشیاء خوردنوش بھی مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں اس سلسلہ میں جب اسسٹنٹ کمشنر صدر رابعہ سیال سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے کہاکہ بھتہ وصول کرنیوالوں کانام بتائیں اور اورچارجنگ کرنیوالوں کی بھی نشاندہی کریں ان کیخلاف ضرورکاروائی کروں گی۔
لوٹ مار