سبزی وفروٹ منڈی لیہ میں سینی ٹائزر واک تھرو گیٹ کا افتتاح
لیہ (نمائندہ پاکستان)ضلعی انتظامیہنے کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلہ میں ایک اور احسن اقدام اٹھا لیا۔سبزی و فروٹ منڈی لیہ میں سینیٹائزر واک تھرو گیٹ کا افتتاح کردیا گیا ۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء،ایم پی اے سید رفاقت علی گیلانی،ڈی پی او حسن اقبال نے کوروناوائرس سے بچاؤ و پیشگی حفاظتی اقدام کے تحت سبزی و فروٹ منڈی لیہ کے داخلی دروازے پر نصب سینیٹائزر واک تھرو گیٹ کاافتتاح کیا جسے باقاعدہ فنکشل کردیاگیا۔اس موقع پر (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
ڈپٹی کمشنر اظفراورایم پی اے سیدرفاقت علی گیلانی نے کہا کہ سبزی منڈی میں زیادہ آمدورفت کے پیش نظر سینٹائزر واک تھرو گیٹ نصب کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس گیٹ کو داخلی دروازے پر نصب کرنے کا بنیادی مقصد اندرآنے والے ہر فرد پر آٹومیٹک طریقہ سے جراثیم کش سپرے کیاجائے گااس سینیٹائزر واک تھرو گیٹ کے ذریعے سبزی منڈی میں آنے والے ہرفرد کی کلورونیشن ممکن ہوسکے گی۔انہوں نے اس موقع پر کہا حکومت پنجا ب عوام کو کورونا وائرس سے محفو ظ رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں عوام کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی تاہم عوام حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کرتے ہوے گھروں سے غیرضروری طورپر نہ نکلیں اور کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے جراثیم کش صابن سے ہاتھ ضروردھویں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر،ایم پی اے،ڈی پی او نے سینٹائزر واک تھرو گیٹ سے گزر کر خود پر سپرے کروانے کے عملی کام کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر ای اے ڈی اے راشد ابراہیم،ملک مظفر اقبال دھول،واحدبخش باوری بھی موجود تھے۔دریں اثناء معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی،ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء،ڈی پی او حسن اقبال نے ڈی ایچ کیو اور قرنطینہ سنٹربہادر کیمپس حافظ آباد میں آئسولیشن سنٹرکا معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔
افتتاح