بینک میں لاکرز توڑ کر واردات‘ دو ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور

بینک میں لاکرز توڑ کر واردات‘ دو ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور

  

ملتان(کورٹ رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے نجی بنک کے تالے توڑ کر لاکرز سے نقدی ایک کروڑ 61 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان لوٹنے کے مقدمہ میں سیکورٹی کمپنی کی مدد سے گرفتار ہونیوالے دو ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ نیو ملتان کے مطابق نجی بینک ڈکیتی میں لاکرز توڑ کر سامان نکالنے کے الزام میں ملزم جمال دین اور عمر حیات کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمان کے خلاف (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کا الزام ہے ملزم کا جسمانی ریمانڈ ڈی این اے کرانے اور تفتیش کرنے کے لئے منظور کیا جاچکا ہے۔یاد رہے کہ واقعے کے روز سیکورٹی گارڈ نواز ڈیوٹی پر پہنچا تو سیکورٹی گارڈ واجد اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ موجود تھا،واجد گارڈ اور اس کے ساتھیوں نے گارڈ نواز کو رسی سے باندھ دیا تھا، ملزمان نے گیس کٹر کے ذریعے تالے توڑے اور واردات کی تھی۔شہریوں کے لاکر توڑ کر لاکرز میں موجود انکی اشیاء چوری کی گئی تھی۔

منظور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -