فوڈاتھارٹی ٹیموں کی چیکنگ‘ متعدد دکانوں سے زائد المیعاد اشیا برآمد

فوڈاتھارٹی ٹیموں کی چیکنگ‘ متعدد دکانوں سے زائد المیعاد اشیا برآمد

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جاری کردہ ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے شاپس مالکان کی کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے رہنمائی کی۔وباء کے اثر سے بچنے اور خوراک کو محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ جنوبی پنجاب بھر میں 163 دکانوں وفوڈ پوائنٹس کو چیک کیا۔کھلے مصالحہ جات کے استعمال، زائدالمیعاد دالیں، ایکسپائر اشیاء برآمد ہونے پرمتعدد دکانوں (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

سے وارننگ نوٹسز دئیے گئے اور وباء سے متعلق ضروری ہدایات جاری کی گئی‘صفائی کے ناقص انتظامات پر 3فوڈیونٹس کو 15,000روپے کے جرمانے عائد کیے اور معمولی نقائص پر 144 فوڈپوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کروناوائرس کے اثر سے بچاؤ کیلئے پورے جنوبی پنجاب میں ہدایاتی پرچے تقسیم کیے گئے جس میں خوراک کو محفوظ بنانے اور خوراک بنانے والے ورکرز کے لیے ضروری ہدایات درج ہیں۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں کارروائیاں کرتے ہوئے ملتان‘بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن میں 163 فوڈیونٹس کو وزٹ کیاجبکہ کھلے مصالحہ جات‘زائدالمیعاد دالیں، مشروبات فروخت کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پر 144 فوڈیونٹس کووارننگ نوٹسز جاری کیے۔مزید کارروائی کرتے ہوئے مظفرگڑھ میں واقع عائشہ انٹرپرائزز کو صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پر10,000روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اسی طرح وہاڑی میں وصلی ہوٹل کو 3500 جبکہ بہاولنگر میں 01 شاپ کو 1500روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اس کے علاوہ جنوبی پنجاب بھر میں مختلف فوڈ یونٹس کو وبائی امراض سے بچنے اور خوراک کو جراثیم سے پاک رکھنے کے لئے ہدایت نامے تقسیم کیے گئے جس میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر درج ہیں۔ملتان ڈویژن میں 43‘بہاولپورڈویژن میں 65 اورڈی جی خان میں 60 فوڈپوائنٹس کو ہدایت نامے تقسیم کیے گئے۔کارروائیوں کے دوران 187لیٹر زائدالمیعاد جوس‘ 25 لیٹر غیرمعیاری دودھ اور مضرصحت خوراک کو موقع پرتلف کر دیاگیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ماسک، حفاظتی لباس پہن رکھے تھے اور سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔

برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -