ڈسٹرکٹ بار وفد کا نشتر ہسپتال کا دورہ‘ ڈاکٹرز کو خراج تحسین‘ گلاستے پیش

  ڈسٹرکٹ بار وفد کا نشتر ہسپتال کا دورہ‘ ڈاکٹرز کو خراج تحسین‘ گلاستے پیش

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے وفد نے ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے گزشتہ روز نشتر ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بار عہدیداران اور دیگر وکلاء نے ڈاکٹرز سے ملاقات کی اور انہیں (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

سلام پیش کیا۔ وکلاء رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے لیکن ہمارے فرنٹ لائن سپاہی ڈاکٹرز نے جس طرح سے فرائض انجام دیے وہ قابل تحسین ہیں انہیں ڈاکٹروں پر فخر ہے جو اپنی جان پر کھیل کر مریضوں کا علاج کررہے ہیں۔ اس وقت پوری دنیا سمیت ہمارا ملک بھی مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ وکلاء برادری ایسے وقت میں ڈاکٹروں کی خدمات کو سراہتی ہے۔اس موقع پر بار عہدیداران اور وکلاء نے ڈاکٹرز کو سلام پیش کیا اور گلدستے بھی پیش کئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -