کرونا وائرس‘ حکومت خوف پھیلانے کی پالیسی پر عمل پیرا‘ محمد ذیشان گورمانی

        کرونا وائرس‘ حکومت خوف پھیلانے کی پالیسی پر عمل پیرا‘ محمد ذیشان ...

  

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گورمانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پوری انسانیت کیلئے وارننگ اور قوم کیلئے آزمائش ہے، ملک اس وقت نازک صورتحال سے دوچار ہے، حکمرانوں کا فرض ہے کہ(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

وہ ملک میں قومی یکجہتی کی فضاء کو برقرار، امدادی اسکیموں کو شفاف وغیر سیاسی بنانے کیلئے واضح اقدامات کریں،حکومت ومیڈیا صر ف خوف پھیلانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، رجوع الی اللہ اور احتیاطی تدابیر سے خیروامید کے پہلو کو بھی اجاگر کیا جائے تاکہ لوگوں کے اندر اس مہلک وباکے معاملے میں حوصلہ کے ساتھ اللہ پر توکل اورپر امید پر زندگی گذار نے کا حوصلہ پید اہو سکے،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام اس وقت کڑے امتحان سے گزر رہی ہے، بالخصوص دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،انہوں نے اس موقع پر شان این جی او کی کارکردگی کی بھی تعریف اور فیس ماسک کی تقسیم اور دیہاڑی دار طبقہ میں بغیر تشہیر کے راشن گھر گھر پہنچانے کے انتظامات پر شان انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا،محمد ذیشان گورمانی نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے ہمارے ڈاکٹرز میڈیکل سٹاف نرسزز اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر دن رات محنت کر رہے ہیں، عوام کو بھی چاہیے کہ اس وائرس سے بچاؤ کے لیے چند احتیاطی تدابیر اختیار کریں اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں، گھروں میں رہتے ہوئے سینیٹائزرز سے وقفے وقفے سے ہاتھ دھوئیں، ماسک کا استعمال کریں اور اگر گھر سے ایمرجنسی کام کے لئے باہر نکلنا ہو تو مجمع کے درمیان نہ جائیں، اگر ہم ان احتیاطی تدابیر پر عمل کریں گے تو اس وائرس کو یقیناً شکست دینے میں جلد ہی کامیاب ہو جائیں گے۔

ذیشان گورمانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -