محب وطن شہری کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں‘ طاہر انور واہلہ

  محب وطن شہری کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں‘ طاہر انور واہلہ

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری طاہر انور واہلہ نے کہاہے کہ وطن عزیز میں عالمی وبا کورونا وائرس کے متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہرمحب(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

وطن شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف جاری جہاد میں حکومت کا ساتھ دے، اپوزیشن جماعتیں اس نازک صورتحال میں سیاست چمکانے کی بجائے مفاہمت کاراستہ اپنا اپنائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے خدمت مرکز پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں والنٹیئر فورس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق چیئرمین رانا خالد حسین وائس چیئرمین سردار عیش بہادر ڈوگر سابق تحصیل صدر مہر محمد شبیر سیال چیئرمین لیاقت جٹ حاجی طاہر نوید ودیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو اس ملک ترین وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے دیگر سیاسی اکابرین کوبھی سوچناچاہیے کہ ان حالات میں محض پواینٹ سکورنگ کی پالیسی اپنانامناسب نہیں بلکہ متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے،اگر کورونا وائرس کو شکست دیں گے تو حکومت و اپوزیشن سمیت سب کی جیت ہوگی اگرخدانخواستہ کورونا بڑھے گا تو 22کروڑ پاکستانیوں کانقصان ہوگااگراپوزیشن اگر سمجھتی ہے کورونا وائرس سیصرف حکومت کونقصان ہوگاتو یہ درست نہیں جب کورونا بحران سے نکل آئیں گے تو پھر سب سیاست کریں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں حکومت نے غریبوں کیلئے تاریخی پیکج دیاہے۔

طاہر انور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -