مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے‘ حاجی ارشد جاوید

  مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے‘ حاجی ارشد جاوید

  

خان پور (تحصیل رپورٹر)ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری حاجی محمد ارشد جاوید نے کہا ہے مشکل کی اس گھڑی میں حلقے کے عوام کے ساتھ مکمل طور پر کھڑے ہیں، انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

کہ ہم نے اپنے انداز میں لوگوں کو راشن کی فراہمی کا کام شروع کررکھا ہے اور اس وائرس سے چھٹکارے تک عوام کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو غریب عوام کی مدد کرنا چاہتے وہ امداد دیتے وقت لینے والوں کی عزت نفس کو مجروح نہ کریں،انہوں نے کہا میاں شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپنا فرض احسن طور پر نبھا رہی ہے اس وقت پوری قوم کو قومی دھارے میں ایمانداری سے آنے کی ضرورت ہے۔

ارشد جاوید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -