لیاقت پور‘ 7افراد قرنطینہ داخل‘ ڈاکٹرز کو رپورٹس کا انتظار

  لیاقت پور‘ 7افراد قرنطینہ داخل‘ ڈاکٹرز کو رپورٹس کا انتظار

  

لیاقت پور(نامہ نگار) کچی منڈی لیاقت پور سے تعلق رکھنے والے کرونا وائرس کے مشتبہ سات افراد کے لئے گئے نمونوں کا رزلٹ تاحال موصول نہیں ہو سکا مذکورہ افراد کو چار روز قبل تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لیاقت پور کے(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

آئسولیشن وارڈ میں لایا گیا تھا جہاں سے ان کے نمونہ جات لیکر لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد بھجوائے گئے تھے مذکورہ افراد کو گزشتہ روز سپیشل ایجوکیشن سنٹر لیاقت پور میں قائم کیے گئے قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق بظاہر مذکورہ افراد میں کرونا وائرس کی علامات نہیں پائیں گئیں تاہم حتمی رائے نمونہ جات کے رزلٹ آنے پر ہی دی جا سکے گی۔

انتظار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -