سوشل میڈیا پر افواہیں‘ گھروں میں محصور لوگ خوفزدہ‘ متعدد ذہنی مریض

        سوشل میڈیا پر افواہیں‘ گھروں میں محصور لوگ خوفزدہ‘ متعدد ذہنی مریض

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سوشل میڈیا پر کروناوائرس کاخوف شہری کروناوائرس سے زیادہ ذہنی مریض بننے لگے بے روزگاری سے تنگ گھروں میں محصور نوجوان شدید پریشانیوں میں مبتلاہوگئے تفصیل کے مطابق ملک بھرمیں کروناوائرس کے شدیدخطرات کے حوالے سے عوام میں خوف طاری ہے دوسری طرف لاک ڈاؤن کے باعث شہری اپنے گھروں میں محصور ہوکررہ گئے لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیاپرعوام کوکروناوائرس بارے مزید خوفزدہ کیاجارہاہے (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

اورجھوٹی افواہیں بھی پھیلائی جارہی ہے جس سے نوجوان نسل ذہنی دباؤکاشکارہورہی ہے نوجوانوں بزرگوں اورخواتین کی اپنی صلاحتیں بھی سلب ہورہی ہیں۔شہریوں مظہرشہزاد، جمشید گجر، محمدایوب باجوہ، چوہدری خالدسردار اوردیگرنے مطالبہ کیاہے کہ سنسنی پھیلانے والے چینلز پرفوری پابندی لگائی جائے اورسوشل میڈیا پربھی حکومت کواپنی گرفت مضبوط کرنی چاہیے ورنہ جھوٹی اورخوف پھیلانے والی افواہوں سے نوجوان نسل کے اعصاب جواب دے جائیں گے اورلوگ کروناوائرس کے علاوہ بھی خوف کی وجہ سے کئی دیگربیماریوں میں مبتلاہوجائیں گے۔

ذہنی مریض

مزید :

ملتان صفحہ آخر -