پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن‘ 30لاکھ بچوں کا مستقبل متاثر ہونیکا خدشہ
گگو منڈی (نامہ نگار) پنجاب ایجوکیشن فاؤندیشن کے زیر اہتمام پڑھنے والے 30لاکھ بچوں کا مستقبل داؤ لگ گیاکیو نکہ گورنمنٹ نے آئندہ لیکچر دینے کا فیصلہ کیا ہے یہ تب ہی ممکن ہے جب بچوں کے پاس کتابیں ہونگی پھر ہی گورنمنٹ کی کاوش قابل تحسین ہو گی گورنمنٹ پرائیویٹ سیکٹرز کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پہلے تو بجا کٹوتیاں کی فنڈنگ میں نئے داخلہ پر پابندی لگا ئی 5سال سے سالانہ انکیرنمنٹ نہیں لگایا (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
پرائیویٹ سیکٹرز کے آمدن سے آخراجات بڑھ گئے ہیں پرائیویٹ سکولز جو پیف کے زیر اہتمام چلتے ہیں ان مالکان کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے پیف کے زیر اہتما م چلنے والے سکولز مالکان نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ اپنے ان فیصلوں پر نظر ثانی کرئے تاکہ غریب کا بچہ بھی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکے بچوں کو فوری طور پر کتابیں فراہم کی جائیں تاکہ بچوں کا سال ضائع ہونے سے بچ جائے۔
خدشہ