قوم کو کرونا وائرس کیخلاف متحد ہونیکی ضرورت‘ قاری زوار بہادر

  قوم کو کرونا وائرس کیخلاف متحد ہونیکی ضرورت‘ قاری زوار بہادر

  

ملتان (سٹی رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام راشن تقسیم کے موقع پر کہاہے کہ آج قوم کو کورونا وائرس کے خلاف متحد ہونے کیلئے تحریک پاکستان کے جذبے کی ضرورت ہے۔ اہل ثروت اور مخیرحضرات اپنے غریب بھائیوں کی امداد کے لیے آگے بڑھیں اور (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

ضرورت مندوں کا سہارا بنیں۔اس موقع پر جے یو پی وسطی پنجاب کے صدر حافظ نصیر احمد نورانی،رشیداحمد رضوی،مولانا حاجی شوکت علی،قاری لیاقت علی رضوی،خالد محمود سیٹھ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔علامہ قاری محمد زوار بہادر کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کی وباء سے متاثرہے اہل اسلام ہمیشہ قربانی کے جذبے سے سرشار رہے ہیں اورہر آزمائش کی گھڑی میں اپنے غریب بہن بھائیوں کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں اس موقع پر بھی جے یو پی کی تمام تنظمیں اور جماعت کے صاحب ثروت میدان میں آئیں اور بھوک و افلاک سے بلکتے ہوئے اپنے بہن بھائیوں اور ضرورت مندوں کی امداد کرکے اللہ اور ان کے رسول کو راضی کریں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا بڑی ہی خوفناک صورت حال سے دو چار ہے۔ کورونا ایک دہشت کی علامت بن چکا ہے اور روزانہ ہزاروں افراد کی زندگیاں نگل رہا ہے۔ انہوں نے قوم کو پیغام دیا کہ ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق خود کو اور اپنے گھروالوں کو اس موذی وباء سے بچا کر اپنا قومی فریضہ انجام دیں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہو کر گناہوں کی معافی طلب کریں قرآن پاک تلاوت اور ذکرو اذکار کو اپنا معمول بنائیں اور اس وباء سے بچنے کی دعا

زوار بہادر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -