ملتان: کرونا سے گلی‘ محلے ویران‘ چور‘ ڈاکو زیادہ متحرک

  ملتان: کرونا سے گلی‘ محلے ویران‘ چور‘ ڈاکو زیادہ متحرک

  

ملتان (نیوز رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ قادر پور راں کے علاقے امیر علی سے چار مسلح ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر گاڑی، موبائل،نقدی مالیت15لاکھ20ہزار چھین کرفرار ہوگئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے جی بلاک نعمان رفیق کی ہمشیرہ سے نامعلوم موٹرسائیکل (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

سوار جھپٹا مارکر پرس جس میں نقدی، درہم مالیت1لاکھ40ہزار لیگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے شاہ ٹاون محمد رضوان سے دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی،موٹرسائیکل مالیت57ہزار لیگئے، تھانہ کینٹ کے علاقے نواں شہر سے منان، سی دی ایس پلازہ کے باہر سے کاشف عباس، تھانہ چہلیک کے علاقے پل شوالہابوبکر،تھانہ جلیل ا?باد کے علاقے چونگی نمبر22محمد فیضان کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے، تھانہ مظفر ا?باد کے علاقے ٹبہ مسعود پورساجد حسین کی دوکان کے تالے توڑ کر نقدی1لاکھ، تھانہ ممتازا?باد کے علاقے محمد عثمان کی موٹرسائیکل، چونگی نمبر11عامر سعید کی دوکان سے شٹرنگ پلیٹ مالیت3لاکھ6ہزار، تھانہ شاہ شمس کے علاقے بستی سامورانا نذر حسین کیگھر سے نقدی30ہزار سمیت چار تولہ سونا، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے ملک عاشق کیگھر سے سامان مالیت1لاکھ36ہزار، تھانہ بستی ملوک کے علاقے محمد اکرم کے رقبہ سے درخت مالیت2لاکھ50ہزار، تھانہ بہ زیڈ کے علاقے ماڈل ٹاون مختیار کی موٹرسائیکل جبکہ تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے عباس کے ٹیوب ویل سے سولر پلیٹس مالیت34ہزار چوری ہوگئے۔

متحرک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -