ممتاز شاعر‘ کالم نگار ناصر بشیر کے گھر چوری‘ سی پی او کا نوٹس

  ممتاز شاعر‘ کالم نگار ناصر بشیر کے گھر چوری‘ سی پی او کا نوٹس

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ملک کے ممتاز شاعر اور کالم نگار ناصربشیر کے ملتان میں تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں واقع گھرمیں چوری کے واقعے کا سی پی او ملتان زبیر (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

دریشک نے نوٹس لے لیا ہے۔انھوں نے گزشتہ روز ایس ایس پی انویسٹی گیشن رب نواز تْلّہ کی موجودگی میں شاعر ناصر بشیر سے ملاقات کی اور یقین دلایا کہ جلد ہی ان کی مسروقہ رقم اور سامان برآمد کر لیا جا? گا۔اس موقع پر ناصربشیر نے زبیر دریشک کو اپنی دو کتابیں "پہلی پیشی" اور "حج بِیتی" پیش کیں۔ادھر ایس ایس پی انویسٹی گیشن رب نواز تْلہ نے تھانہ لوہاری گیٹ کے ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ اس مقدمے کو سوموار تک منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔یاد رہے کہ اس مقدمے میں مشتبہ ملزم ریمانڈ پر حوالات میں ہے۔ریمانڈ سے پہلے ملزم کا کو رونا ٹیسٹ کرایا گیا جس کا رزلٹ نیگیٹو آیا ہے۔

نوٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -