وزیر اعظم کا سوشل میڈیا پر قومی خزانے سے خرچ کرنا ظلم ہے، نفیسہ شاہ
اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا سوشل میڈیا پر قومی خزانے سے 42 ملین روپے خرچ کرنا ظلم ہے۔ نفیسہ شاہ نے اپنے(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر قومی خزانے سے 42 ملین روپے خرچ کرنا وزیر اعظم عمران خان کا یہ عوام کے ساتھ ظلم ہے، 42 ملین روپے سے ہزاروں غریب خاندانوں کی کفالت ممکن تھی۔نفیسہ شاہ نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بنائی گئی ٹائیگر فورس سے متعلق کہاہے کہ ٹائیگر فورس عوام کے منتخب نمائندوں اور سول انتظامیہ پر عدم اعتماد ہے۔
نفیسہ شاہ