اٹلی میں مقیم پاکستانیوں میں سفاتخانے کی جانب سے ماسک، گلوز تقسیم

    اٹلی میں مقیم پاکستانیوں میں سفاتخانے کی جانب سے ماسک، گلوز تقسیم

  

روم (این این آئی)اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کیلئے پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے آگاہی مہم شروع کر دی گئی۔ جمعہ کو پاکستانی سفارتخانہ کی (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

جانب سے اٹلی کی مختلف یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلبا میں ماسک اور گلوز تقسیم کیے گئے۔ پاکستان سفارتخانہ اٹلی کے مطابق ہمارے طلبہ و طالبات کی بہبود حکومت پاکستان اور سفارتخانہ کی اولین ترجیح ہے۔ سفارتخانہ تمام پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کرتا ہے کہ اپنے گھروں سے بلا ضرورت نکلنے سے گریز کریں۔انہوں نے کہاکہ اٹلی میں مقیم پاکستانی عالمی ادارہِ صحت کے وضع کردہ اصولوں پر من و عن عمل کریں،بیماری کی صورت میں اطالوی حکومت کی جانب سے بنائی گئی ہیلپ لائن 1500 پر کال کر کے ایمبولینس کا انتظار کریں۔ سفارتخانہ مشکل کی اس گھڑی میں اٹلی میں تمام کمیونٹی ممبران کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہے۔

پاکستانی سفاتخانہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -