حکومت کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے‘ رفاقت گیلانی

  حکومت کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے‘ رفاقت گیلانی

  

لیہ(نمائندہ پاکستان) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی لیہ نے کہا ہے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کی نگرانی و صورتحال کا جائزہ لیا جارہاہے۔انہوں نے یہ بات ٹی ایچ کیو چوک اعظم میں آئسولیشن وارڈ کا معائنہ کرنے کے موقع پر کہی۔اس موقع پر انچارج (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

آئسولیشن وارڈ ڈاکٹرمحمدجمال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال اور وارڈ میں کرونا وائرس سے بچاؤ بارے عوامی شعور کی آگاہی کے لئے پینا فلیکس آویزاں کئے گئے ہیں اور حکومتی ہدایات کی روشنی میں انتظامات مکمل ہیں اورممکنہ مریضوں کو چیک کرنے والے طبی عملے کو حفاظتی لباس بھی مہیاکردیا گیا ہے۔معاون خصوصی سیدرفاقت علی گیلانی نے پیشگی حفاظتی اقدامات کو تسلی بخش قراردیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کر عوام کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت میدان میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ انتہائی چوکس ہے اور کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے نبردآزماہونے کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے تاہم عوام حکومتی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیرپرعمل کریں اور اپنے سمیت دوسروں کی زندگی بھی بچائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر احتیاطی تدابیرپرعمل کیاجائے تو کورونا وائرس جان لیوا نہیں ہوسکتا۔

رفاقت گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -