تحصیل میاں چنوں میں 6تبلیغی جماعتیں موجود‘ مساجد قرنطینہ قرار
محسن وال(نامہ نگار)تحصیل بھر میں 6 تبلیغی جماعتیں موجود ہیں تمام جماعتوں کے لئے متعلقہ مساجد قرنطینہ قرار دیدی گئیں کوئی بھی تبلیغی جماعت کا آدمی مسجد سے باہر نہیں جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم بھٹی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو انہوں کرتے ہوئے تمام جماعتوں کے امیر اور متعلقہ گاوں کے نمبرداروں کو نگرانی کی ہدایت کردی (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
تمام 14 دنوں تک متعلقہ مساجد میں ہی رہیں گے ذرائع کے مطابق ان 6 تبلیغی جماعتوں میں ٹوٹل 66 لوگ موجود ہیں یہ جماعتیں 5 دنوں سے موجود ہیں لیکن تاحال کسی کی سکرینگ نہیں ہوئی ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ میاں چنوں ڈاکٹر آصف محمود کے مطابق تمام جماعتوں کی سکرینگ شروع کر دی ہے
قرار