گھریلو جھگڑے‘ مالی پریشانیاں‘ 2خواتین کی کالا پتھر پی کر خود کشی

  گھریلو جھگڑے‘ مالی پریشانیاں‘ 2خواتین کی کالا پتھر پی کر خود کشی

  

رحیم یار خان(بیورورپورٹ)گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر 2 خواتین نے کالاپتھر پی کرخودکشی کرلی تفصیل کے مطابق خانپور کی رہائشی 20 سالہ کنول بی بی اور نواں کوٹ کی رہائشی 27 سالہ مہرین بی بی نے آ? روز کے گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر کالا پتھر پانی میں گھول کر پی لیا حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں خواتین جانبر نہ ہو پائی اور دم توڑ گء جبکہ(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

اقدام خودکشی کرنے والے 4 افراد جن میں حوالی ورندہ کی 23 سالہ سمیرا بی بی باغو بہار کا 14 سالہ بشیر احمد نیازی کالونی کا 30 سالہ محمد زبیر اور رحمت کالونی کا رہائشی 26 سالہ عمران احمد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

خود کشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -