خاتون سمیت دو افراد قتل‘ جام پور میں حادثہ‘ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

  خاتون سمیت دو افراد قتل‘ جام پور میں حادثہ‘ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

  

وہاڑی‘ کہروڑ پکا‘ ڈیرہ (بیورو رپورٹ‘ نمائندہ خصوصی‘ سٹی رپورٹر) نواحی گاوں 15 ڈبلیو بی میں گھریلو جھگڑے پر مبینہ طور پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی پر فائرنگ کردی,زخمی ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا, مبینہ ملزم فرار پولیس تھانہ ماچھیوال نے نعش تحویل میں لے کر کاروائی شروع کردی,پولیس ذرائع کے مطابق نواحی گاوں 15 ڈبلیو بی (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے مبینہ طور پر چھوٹے بھائی پر فائرنگ کردی بتایا جاتا ہے کہ عرفان نامی نوجوان کی شادی چند روز قبل ہوئی تھی اور وہ الگ گھر میں رہتا تھا گزشتہ رات بھی اس نے اپنی والدہ سے جائیداد میں حصہ کیلئے جھگڑا کیا تھا اس سے اگلے روز دوبارہ 15ڈبلیو بی آکر اپنی والدہ سے جھگڑا شروع کردیا جس پر اس کے چھوٹے بھائی ذیشان نے اسے منع کیا نہ رکنے پر ذیشان نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا زخمی عرفان ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا پولیس تھانہ ماچھیوال نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلئے جبکہ نعش تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہے جبکہ رشتہ کا تنازعہ دیور نے بھابی کوساتھیوں کے ہمراہ پسٹل سے فائرنگ کر قتل کردیا ساراخاندان موقع سے فرار ہوگیا تفصیل کے مطابق کہروڑپکا کے نواحی علاقہ بستی معین آباد کے رہائشی دلاور بلوچ کی بیوی مسماۃ ریاض مائی کو اسکے دیور بختاور نے پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کردیا مقتولہ ریاض مائی کی شادی اسکے ماموں زاد دلاور کے ساتھ ہوئی تھی اور ذرائع کے مطابق وٹہ سٹہ کی شادی ہوئی تھی اب رشتہ دینے کے حوالے سے آپس میں جھگڑا چل رہاتھا آئے روز ملزمان مسماۃ ریاض مائی کو تشدد کانشانہ بناتے رہتے تھے مقتولہ ریاض مائی کو قتل کرنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس تھانہ صدر نے مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پہنچاکر ضروری کاروائی شروع کردی ہے۔ انڈس ہائی وے کوٹ چھٹہ 33 موڑ کے قریب جام پور کی جانب سے آنے والے تیز رفتار ٹرک ڈرائیور نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر مخالف سمت کو جانے والے دراہمہ کے رہائشی موٹرسائیکل سوارنصراللہ ولد حق نواز نامی شخص کو ٹکر مارنے کے بعد موٹرسائیکل سمیت ٹائر کے نیچے دے کر کچل دیا حادثہ کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار نصراللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ریسکیو اہلکاروں نے نعش ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دی پولیس نے قانونی کاروائی کرنے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے ٹرک کو قبضہ میں لے لیاجبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

حادثہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -