تھلیسیمیا کے مریضوں کو وقت پر خون دیا جائے: وزیرِ اعلی سندھ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیرِ اعلی مراد علی شاہ نے وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاون کے دوران تھلیسیمیا کے مریضوں کا خاص خیال رکھا جائے۔وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے وزیرِ صحت کو لاک ڈاون کے دوران تھلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون کا بندوبست کرنے کی ہدایت بھی کی۔وزیرِ اعلی سندھ نے یہ بھی کہا کہ تھلیسیمیا کے مریضوں کو وقت پر خون مہیا کیا جائے، مجھے تھلیسیمیا کے مریض بچوں کی بھی فکر ہے، انہیں تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔وزیرِ صحت سندھ عذرا پیچوہو نے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کو اس ضمن میں بلڈ بینکس کو فوری ہدایت جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔