دنیا کے وہ 18 ممالک جو اب تک کورونا سے محفوظ ہیں، نام سامنے آگئے
دبئی(ویب ڈیسک) اگرچہ کورونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے لیکن دنیا کے ایک درجن سے زائد ممالک ایسے بھی ہیں جہاں کورونا نے پنجے نہیں گاڑے ہیں۔اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہوتے ہوتے 53000 کا ہندسہ عبور ہوچکا ہے۔ان ممالک میں یکن، ترکمانستان، شمالی کوریا، جنوبی سوڈان، کوموروس، لیسوتھو، مارشل جزائر، مائیکرونیشیا، نورو، پالاو¿، ساموا، ساو¿ ٹومے اور پرنسائپ، سولومن جزائر، ٹونگا، ٹووالو اور ویناٹو وغیرہ شامل ہیں۔
کورونا سے پاک ممالک میں خود کوموروس بھی شامل ہے جو باضابطہ طور پر عرب لیگ کا رکن بھی ہے۔ دوسرا ملک جنگ سے متاثرہ یمن بھی ہے جہاں اب تک کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آسکا ہے۔ واضح رہے کہ عرب ممالک میں یمن سب سے غریب ممالک میں سے ایک ہے۔دوسری جانب شمالی کوریا میں کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے لیکن بعض تجزیہ نگاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ شاید یہ غلط بیانی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ افریقی ممالک میں لیسوتھو، جنوبی سوڈان، سائو ٹومے اور پرنسائپ بھی کووڈ 19 سے پاک ہیں کیونکہ یہ ممالک دنیا سے کٹے رہتے ہیں۔ جبکہ جنوبی سوڈان میں شدید لڑائی کی وجہ سے بھی اعدادوشمار نہ ہونے کے برابر ہیں۔دوسری جانب کیریباٹی، مارشل جزائر، مائیکرونیشیا، نورو، پالائو، سولومن جزائر، ٹوالو، ٹونگا، اور وینوٹو تک رسائی بھی مشکل ہے۔