"عمران خان کو جو ہدایات ملتی ہیں وہ . .. " مریم نواز ایک مرتبہ پھر بول پڑیں

Apr 04, 2020 | 10:46 AM

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو جو ہدایات ملتی ہیں وہ اس پر عمل کرتے ہیں۔مریم نواز نے خواجہ سعد رفیق کے گھر آمد کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کا قصور صرف اتنا ہے کہ انہوں نے عمران خان کے مقابلہ میں دو بار انتخابات لڑنے کی جرات کی اور کامیابی بھی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق کی طبیعت انتہائی خراب ہے اور اس کے باوجود انہیں اسپتال سے فارغ کیا گیا۔ خواجہ برادران کے والد شہید جمہوریت اور یہ اسیران جمہوریت ہیں۔نیشنل سیکیورٹی کونسل سے متعلق بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اس میں پہلے ہی تمام اداروں کی موجودگی تھی اس کو بنانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوام پر ظلم کیا گیا، بجٹ اور مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور اب جو رکن اسمبلی بجٹ کے حق میں ووٹ دے گا وہ عوام کا مجرم تصور کیا جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم نے گرفتاریوں دیکھ لی ہیں اور اب ہمارے پاس ڈرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے ویسے بھی ہم نے تو سیاست سزائیں کاٹنے کے بعد شروع کی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بچپن سے سن رکھا تھا قانون اندھا ہوتا ہے لیکن یہاں تو نیب کے قانون کی بڑی بڑی آنکھیں ہیں کیونکہ انہیں صرف مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے لوگ نظر ا? رہے ہیں، علیمہ خان کے اعتراف جرم کے باوجود ان پر کیس نہیں بنایا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ حزب اختلاف کی کل جماعتی اجلاس (اے پی سی) بہت جلد ہو گا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مزیدخبریں