متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانی جو وطن واپس آنا چاہتے ہیں، ان کیلئے خوشخبری آگئی
دبئی (طاہر منیر طاہر) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ جو پاکستانی متحدہ عرب امارات سے پاکستان واپس جانا چاہتے ہیں وہ قونصلیٹ کے مندرجہ ذیل واٹس ایپ نمبر 971563962911 +پر ابطہ کریں اور اپنی رجسٹریشن کرائیں۔
قونصلیٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے لئے خصوصی پروازوں کا اہتمام کیا جارہا ہے لہٰذا وطن واپس جانے والے متذکرہ واٹس ایپ پر جلد از جلد اپنی رجسٹریشن کرائیں۔
رجسٹریشن کے لئے واٹس ایپ کے علاوہ آن لائن فارم بھی دیا گیا ہے جسے پُر کر کے بھی پاکستان جانے کے لئے رجسٹتریشن کرائی جاسکتی ہے۔