کوروناوائرس: جاں بحق پاکستانیوں کی تعدادچالیس ہوگئی،پنجاب میں کیسز ایک ہزار سے تجاوز

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں کورونا وائرس قیمتیں جانیں نگلنے میں مصروف ہے، موذی وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد چالیس ہوگئی ہے۔
آج صبح ایک سو چھ نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ۔ پنجاب میں کیسز کی تعداد ایک ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اس وقت 13مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ایک سو تیس صحتیاب ہو کر گھروں کو جاچکے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 40 تک جاپہنچی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد2708 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں اب تک کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے زیادہ 14 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں جب کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 11،11، گلگت میں 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
جمعہ کو ملک بھر سے 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جو سندھ اور خیبرپختونخوا میں ہوئیں، سندھ میں 3 ہلاکتیں کراچی اور ایک حیدرآباد میں ہوئی جب کہ کے پی میں سوات اور مانسہرہ کے رہائشی 65 اور 45 سالہ مریض مہلک وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔
آج بروز ہفتہ ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 106 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے پنجاب میں 57، سندھ 47 اور آزاد کشمیر سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویبب سائٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بتایا کہ آج بروز ہفتہ پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے مزید 57 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 1069 ہوگئی ہے۔صوبے میں اب تک کورونا سے 11 افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔
We have 1,069 confirmed #COVID19 cases in the province.
563 cases are in quarantines while non-quarantined patients are 506. One of the patients is critical while 6 have recovered so far.
We are increasing our testing capacity by upgrading our labs to BSL-3. #StayHomeStaySafe
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) April 3, 2020
عثمان بزدار کے مطابق لاہور میں 210، ننکانہ 13، قصور 1، شیخوپورہ 1، راولپنڈی 55، جہلم 29، اٹک 1، گوجرانوالہ 15، سیالکوٹ 2، نارووال 2، گجرات 95، حافظ آباد 5، منڈی بہاؤالدین 14، ملتان 2، وہاڑی 19، فیصل آباد 9، چنیوٹ 1، رحیم یار خان 5، سرگودھا 10، میانوالی 3، خوشاب 1، بہاولنگر 3، بہاولپور 2، لودھراں 2، لیہ 1 اور ڈی جی خان میں 5 مریض ہیں۔
پنجاب میں اب تک ہونے والی 11 ہلاکتوں میں سے لاہور میں 5، راولپنڈی میں 4 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
جب کہ صوبے بھر میں اب تک کورونا کے 6 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سندھ میں آج بروز ہفتہ کورونا وائرس کے اب تک مزید 47 کیسز سامنے آچکے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 830 ہوگئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 14 ہے جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 38، حیدرآباد 1، بدین 1، جامشورو 2 اور ٹنڈو محمد خان میں 5 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
محکمہ صحت کی سمری کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ کیسز کراچی میں ہیں جن کی تعداد 380 ہے۔
Update of #Covid_19 in #Sindh as on 03.04.2020
#SindhHealth #CoronaVirusPakistan pic.twitter.com/qsOeoiH7RV
— Health and Population Welfare Department, Sindh (@SindhHealthDpt) April 3, 2020
بروز جمعہ صوبے میں کورونا وائرس سے 3 ہلاکتیں ہوئیں جن میں سے 2 کراچی اور ایک حیدرآباد سے رپورٹ ہوئی۔
سندھ میں اب تک کورونا سے ہونے والی 14 ہلاکتوں میں سے صرف کراچی میں 12 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ حیدرآباد میں تعداد 2 ہے۔
اس کے علاوہ سندھ میں اب تک کورونا وائرس سے کل 65 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں آج بروز ہفتہ کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے، نئے کیسز کے بعد علاقے میں مجموعی تعداد 11 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن ہے۔
خیبر پختونخوا میں جمعہ کے روز کورونا سے مزید 2 افراد کی ہلاکت ہوئی جس کے بعد کے پی میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی۔
صوبائی وزارت صحت کے مطابق سوات اور مانسہرہ کے رہائشی 65 اور 45 سالہ مریض مہلک وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔
جب کہ صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 343 ہے۔
32 new cases reported in the last 24 hours taking the total tally of KP to 343. No new cases were reported from the Zaireen. Unfortunately we had 2 deaths of 45 and 65 years old males in the province from districts Swat and Manshera, taking the total tally to 11. #KPFightsCorona pic.twitter.com/NH4mN0cSeR
— Health Department KP (@HealthKPGovt) April 3, 2020
بلوچستان میں جمعہ کو کورونا وائرس کے مزید کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 175 ہوگئی۔
صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق 9 ڈاکٹروں سمیت 38 افراد میں مقامی طور پر کورونا وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی جب کہ 19 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
#بلوچستان میں #كرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 175 ہوگئی۔
9 ڈاکٹرز سمیت 38 افراد میں مقامی سطح پر کرونا وائرس تصدیق ہوئی ہے۔
ابتک کل 19 مریض مکمل صحتیاب و 1 جاں بحق ہوا ہے۔
155 مریض زیر علاج ہیں جو صحت کے لحاظ سے مستحکم ہیں۔#CoronaVirusPakistan #CoronaFreePakistan
— Liaquat Shahwani (@LiaquatShahwani) April 3, 2020
اسلام آباد کی بات کریں تو جمعہ کو اسلام آباد میں کورونا وائرس کےمزید 6 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے۔
پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 68 ہوگئی ہے۔
جمعہ کو گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 6 کیسز سامنے آئے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 193 ہوگئی ہے۔
مشیر اطلاعات گلگت بلتستان کے مطابق نئے کیسز استور، نگر اور گلگت سے سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ علاقے میں مہلک وائرس سے متاثرہ 9 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔
خیال رہےکہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی شامل ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد ملک بھر میں 23 مارچ سے جاری لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پاکستان بھر میں فوج بھی تعینات ہے