جامشورو پولیس کا کراچی سے بنوں جانیوالے کنٹینر پر چھاپہ، اندر موجود افراد کی حالت کیا تھی؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

جامشورو پولیس کا کراچی سے بنوں جانیوالے کنٹینر پر چھاپہ، اندر موجود افراد کی ...
جامشورو پولیس کا کراچی سے بنوں جانیوالے کنٹینر پر چھاپہ، اندر موجود افراد کی حالت کیا تھی؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جامشورو (ویب ڈیسک) جامشورو پولیس نے لاک ڈائون کے باعث گڈز ٹرانسپورٹ کی آڑ میں دیگر شہروں کو جانے والے 46 افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ کنٹینر میں 46 افراد سوار تھے جو چوری چھپے کراچی سے بنوں جا رہے تھے۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ حراست میں لیے گئے تمام افراد مزدور ہیں جو لاک ڈاو¿ن کے باعث بیروزگار ہونے کے بعد اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔

مزدوروں کا کہنا تھا کہ سندھ میں ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث گڈز کنٹینر میں چھپ کر جانے پر مجبور تھے۔ایس ایس پی جامشورو کا کہنا تھا کہ جس وقت کنٹینر کو چیک کیا تو چار افراد کی حالت غیر تھی، سکھر تک پہنچنے میں انسانی المیہ جنم لے سکتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ کنٹینر کے مالک، کلینر اور ڈرائیور سمیت تمام افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف 144کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس پھیلائو کو روکنے کے لیے حکومتی احکامات پر کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈائون میں 14 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے جس کے سبب ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروسز معطل ہیں۔