خاموش طبع سردار عثمان بزدار کی حیرت انگیز رفتار، اب تک کتنے لوگوں کو امداد پہنچائی جاچکی؟ ایسی خبر کہ یقین کرنا مشکل
لاہور (ویب ڈیسک) خاموش طبیعت عثمان بزدار کی انتظامیہ نے بھی رفتار پکڑ لی اور ان کی خصوصی ہدایت پر چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت ایک لاکھ 70ہزار مستحق افراد کو مالی امداد پہنچا دی گئی، مستحق افراد میں 24گھنٹے کے اندر تقریبا ً 150کروڑ روپے کی مالی امداد تقسیم کردی گئی۔
عثمان بزدار کاکہناتھاکہ چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت دیگر مستحق افراد کو بھی کوائف کی تصدیق کے بعد فوری طو رپر مالی امداد دی جائے گی، پنجاب حکومت کا چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام رفتار، معیاراور شفافیت کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہے، ہم جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں -
انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی طرح نمائش کرتے ہیں نہ شو بازی ، چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت اصل حقداروں کو ان کا حق پہنچائیں گے۔ادھر آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے آج چین سے آئے کورونا ایکسپرٹ ڈاکٹرز کا وفدملاقات کرے گا، چینی ڈاکٹرز ملاقات میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے حوالے سے اپنے تجربات شیئر کریں گے، چینی ڈاکٹرز پنجاب حکومت کو کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لئے اپنی تجاویز بھی پیش کریں گےصوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے ملاقات کی جس دوران عرفان اقبال شیخ نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا، اس موقع پر صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس بھی اس موقع پر موجود تھے۔
عثمان بزدار کاکہناتھاکہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صنعتکاروں کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول میں چیک دینا قابل تحسین اقدام ہے، صنعتکاروں کے جذبے کی قدر کرتے ہیں، مشکل کی گھڑی میں دکھی انسانیت کیلئے جذبہ خیر سے حوصلے بڑھتے ہیں، دین اسلام بھی آزمائش کی گھڑی میں متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کا درس دیتا ہے،
پاک دھرتی آج ہم سے مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد کا تقاضا کر رہی ہے، صاحب حیثیت افراد نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ اپنے بہن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی ہے،کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت بھرپور کاوشیں کر رہی ہے،یہ جنگ عوام کی مدد سے ہر صورت جیتیں گے،صوبے کے عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا گیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول میں چیک دینے پر صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان اقبال شیخ کا شکریہ اداکیا۔
صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان اقبال شیخ کا کہناتھاکہ کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہتے ہیں اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں،کورونا کے سدباب اور بچاؤ کی کاوشوں میں حکومت کے ساتھ ہیں۔